مکرر سوالات

ایک سمسٹر میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹے کی رجسٹریسن ہوسکتی ہے؟

ایک سمسٹر میں زیادہ سے زیادہ 21 اور کم سے کم 6گھنٹے کی رجسٹریشن ضروری ہے

سمسٹر فریزکروانے اورعذر پیش کرنے میں کیا فرق ہے؟

سمسٹرفریز کسی بھی سمسٹر کے شروع میں ہوگا،اور اس میں یونیورسٹی مدت کوشمار نہیں کیا جائے گا جو کہ 12 سمسٹرہیں،اس کے برعکس عذر کو یونیورسٹی مدت میں شمار کیا جائے گا۔

کیاتخصص میں تبدیلی ممکن ہے؟

جی ہاں لیکن صرف ایک بار۔

کیا طالب علم نمبروں کی ریچینگ کرواسکتاہے؟

جی ہاں! طالب علم یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران 3 بار ریچینگ کی درخواست دے سکتا ہے لیکن اس سے زیادہ نہیں، اور ہر درخواست کے ساتھ 50 ڈالر فیس جمع کروانا ہوگی۔

ریکارڈ شدہ لیکچرز اور لائیو لیکچرز سے کیا مراد ہے؟

ریکارڈ شدہ لیکچرز سے مراد وہ لیکچرز ہیں جو اپ لوڈ شدہ ہیں اور طالب علم کسی بھی وقت ان کوسن سکتاہے، جب کہ لائیو لیکچرز وہ ہیں جس میں مقررہ وقت پر آن لائن رومز کے ذریعےاستاد کے ساتھ حاضر ہونا ضروری ہے،تاکہ آپ پیش کیئے جانے والے لیکچر کو سن سکیں،اوراستاد کے ساتھ سوال و جواب بھی کرسکیں۔اور اس کا ٹائم ٹیبل سمسٹر کےآغاز میں لگا دیا جائے گا۔

کلاس سیکشن میں کتنے طلبہ کی گجائش ہوگی؟

اس میں 30 طلبہ کی گنجائش ہو گی جو کہ تعلیمی کمیٹی کے ذریعے سے منتخب ہوں گے، اگر سیکشن کی تعداد زیادہ ہوتوایک سیکشن میں کم سے کم 20 طلبہ ہوں گے۔

میں یونیورسٹی میں کس طرح رجسٹریشن کرواسکتاہوں؟

آپ اس لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، براہ مہربانی رجسٹریشن کی شروط کو اچھی طرح پڑھ لیں۔

میں داخلے کےلئے بھیجی گئی درخواست کی پیروی کس طرح سے کر سکتاہوں؟

آپ اس لنک کے ذریعے پیروی کرسکتے ہیں،اس کو کھولنے کے بعد اپنا درخواست نمبر داخل کریں

میں اپنا پاسورڈ کس طرح بدل سکتا ہوں؟

اور اس اس لنک کے ذریعے اپنا پاسورڈ بدل سکتےہیں؟

میں لائیو لیکچرمیں کس طرح شامل ہو سکتاہوں؟

اس کےلئے ضروری ہے کہ یہ پروگرام اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کریں۔ ڈاؤن لوڈ لنک۔

کیا میں لائیو لیکچرز اپنے موبائل پر بھی لے سکتا ہوں؟

جی ہاں! آپ یہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں جو کہ موبائل کےلئے خاص ہے۔

میں اپنے مائیکروفون اور ہیڈفون کی سیٹنگ کس طرح سے کرسکتاہوں؟

آپ یہاں پرموجود تفاصیل کی پیروی کرتے ہوئے سیٹنگز کرسکتے ہیں۔

ریکارڈ شدہ لیکچرز اور لائیو لیکچرز میں کیا فرق ہے؟

لائیو لیکچرز :

  • اس سے مراد ایسے کلاس رومز ہیں، جس میں لیکچرز دیئے جاتے ہیں اور ان کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں
  • استاد اورطلبہ کے درمیان گفتگو اور اسی طرح طلبہ کی آپس میں گفتگو۔
  • کمپیوٹر اسکرین کے ذریعے پیش کی جانے والی تعلیمی چیزوں کو دیکھنا۔
  • VICRTUCAL   بلیک بورڈ پر لکھنا۔
  • ریکارڈنگ کے ذریعے طالب علم کی رائے لینا
  • ویڈیو کے ذریعے سے استاد کو دیکھنا۔

ریکارڈ شدہ لیکچرز:

اس سے مراد ایسے لیکچرز ہیں،جن کونہائیت عمدہ  طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہےلیکچرار کا تعین تعلیمی کمیٹی کرتی ہے جو اپنے مضمون میں مہارت رکھتاہو،اس کے بعد ان لیکچرز کویونیورسٹی کے ویب سائٹ پراپ لوڈ کیاجاتا ہے،اور طالب علم اپنا لاگ ان ائی ڈی اور پاسورڈ کے ذریعے اس کو کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں، اور ان لیکچرز(ریکارڈڈ) کا تناسب 75 فیصد رھتا ہے،اگر کسی مضمون کی تعداد 3 ہے تو اس کے ریکارڈڈ لیکچرز کی تعداد 29 اوراگر کسی کی تعداد 4 تو اس کے رکارڈڈ لیکچرز کی تعداد 39 ہو گی۔تمام مضامین میں ایک ہی بار رجسٹرین کروانا ہوگی،سوائے اس کے کہ  طالب علم کئی ایک سسمٹرز گزرجا نے کے بعد  نئے کالج(فکیلٹی) میں رجسٹریشن کروانا چاہتاہو۔

کیالائیو تمام لیکچرز میں حاضری ضرور ی ہے؟

ایک مضمون میں 75 فیصد حاضری ضروری ہے

کیاویب پیج پر موجود ریکارڈ شدہ لیکچرز کوسننا ضروری ہے؟

جی ہاں!

میں فائنل امتحانات کیسے دوں گا؟

آپ کسی بھی قریبی امتحانی مرکز میں جو جامعہ سے مصدقہ یا مقرر شدہ ہو اس امتحانات دیں گے

کیا امتحان لائیو اورریکارڈ شدہ دونوں محاضرات پر مشتمل ہو گا؟

جی ہاں!

میں اپنا ہوم ورک کیسے بھیج سکتاہوں؟

یہاں دی گئی تفصیلات پر عمل کریں۔

کیا ہوم ورک بھیجنا ضروری ہے؟

جی ہاں! کیونکہ یہ کلاس ٹیسٹ کے ضمن میں آتے ہیں۔

میں مضمون کے فورم میں کس طرح شریک ہوسکتاہوں؟

یہاں دی گئی تفصیلات پر عمل کریں۔

کیا مضمون کے فورم میں شرکت کرنا ضروی ہے؟

بہتر یہی ہے کہ ہر نئی چیز کو پرکھنے کے لیے آپ سب کلاس فیلوز مل کوشش کریں جیسے کہ لیکچرز کی تلخیص کرنا،اور مضمون کے متعلق سوال کرنا، اور اس کے جوابات یا تو پروفیسر خود دے یا پھر اس مضمون میں شریک آپ کا کوئی ساتھی.

میں مفت اسکالرشپ کیسے لے سکتا ہوں؟

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے آپ اسکالرشپ کی ورکشاپ میں لازمی شریک ہوں، جو ہر سمسٹر کے دوماہ پہلے ہوتی ہے اور اس لنک پر آپ رجسٹریشن بھی کروا سکتے ہیں۔

اسکالرشپ ورکشاپ کن چیزوں کے گرد ہوگی؟

ہرسمسٹر سے دو ماہ قبل ویب سائٹ پر ورکشاپ کا اعلان ہوگا۔

  • ورکشاپ میں رجسٹریشن کے بعد مضمون کی کتاب پڑھنا لازم ہوگا،اور مضمون کے فورم پر جو تعلیمات دی گئی ہیں ان پر عمل بھی ضروری ہوگا،ویب سائٹ پر لگائے ہر اعلان یا اضافے کی خبرگیری بھی رکھنی ہوگی۔
  • امتحان میں مقرر وقت پر حاضر ہونا ضروری ہوگا۔
  • امتحان گھر پر ہو گا نہ کہ امتحانی مراکز پر۔
  • اور امتحان کے بعد رزلٹ اور مقبول طلبہ کا نام جامعہ کی کمیٹی کیطرف سے فائنل کیا جائے گا.
  • نتائج کا اعلان، اور داخلہ ہونے والے اوران طلبہ کے نام بھیجے جائیں گے،جنہوں ورکشاپ کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے سے رجسٹریشن کروائی ہوگی۔
  • طلبہ کو داخلے کا لیٹر بھیجا جائے گا تاکہ وہ جامعہ میں اپنی رجسٹریشن کرواسکیں اور اپنے اوراق و میٹرک کی سند اور یونیورسٹی میں داخلے کی پیروی کر سکیں۔

اگر میرا داخلہ نہیں ہوتا تو کیا میں دوسری ورکشاپ میں شرکت کر سکتا ہوں؟

جی ہاں! آپ ایک سے زیادہ بار بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

 سمسٹر کی تعلیم مکمل نہ کرنے پر کیا حل ہو گا؟

آپ سے ہر سمسٹر کی فیس جمع کروانے کا کہا جائے گا جو کہ 975 ڈالر ہر ایک سمسٹر کی ہے، اور آپ ہرسمسٹر کے شروع میں ڈ سکاؤنٹ لے سکتے ہیں جو کہ550 ڈالر ہے۔

کیا میں اسکالرشپ پڑھائی کے درمیان میں عذر پیش کر سکتا ہوں؟

جی ہاں! کسی ایک سمسٹر جب آپ کا عذر قابل قبول ہو اور اسکالرشپ کمیٹی اس پر موافقت بھی کرتے تو لے سکتے ہیں۔

کیا میں اسکالرشپ پڑھائی کے دوران سمسٹر فریز کرواسکتا ہوں؟

جی ہاں! سمسٹر کے آغاز سے پہلے اور صر ایک سمسٹر فریز کرواسکتے ہیں۔

کیا میں کسی مضمون کو چھوڑ بھی سکتاہوں؟

جی ہاں! لیکن 75 ڈالر ادائیگی کے ساتھ۔

کیا یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرنےکےلئے خاص (جی پی اے) حاصل کرنا ضروری ہے؟

جی ہاں! اسکالرشپ تعلیم مکمل کرنے کےلئے  پہلے سمسٹر میں 3.75 یا اس سے زیادہ (جی پی اے) ہونا ضروری ہے۔