تعلیمی پروگرام

بین الاقوامی معرفہ یونیورسٹی فی الحال شریعہ اور علوم القرآن کالجز میں بیچلرز کی ڈگری فراہم کر رہی ہے۔

علوم القرآن کالج:

علوم القرآن کالج مندرجہ ذیل تین  تعلیمی پروگرامز میں انفرادی حیثیت رکھتا ہے:

علوم القرآن

قراءات

تفسیر

شریعہ کالج:

 تعلیمی منصوبہ بندی یہ ہے کہ شریعہ و دیگر علوم کے طالب علموں کو ہر وہ چیز مہیا کی جائے جو ان کے لیے مددگار ہو، اور شرعی علوم میں تخصص کے ساتھ دیگر علوم کا مناسب ربط رکھا گیا ہے۔ مثال کے طور پر نحو کے لیے مقرر شدہ مضامین میں سے اعراب القرآن الکریم، یا تطبیقات النحو الفقھیہ (نحو کی عملی مشقیں) مقرر ہے۔ تاکہ طالب علم نحو کو اپنے تخصص و ضرورت کے ساتھ ربط دے کر پڑھے۔

اسی طرح تعلیمی منصوبہ بندی میں یہ بات بھی پیش نظر رکھی گئی کہ ایسے مضامین مقرر کیئے جائیں جو شریعہ کے طالب علم کا تشخص اور ثقافت کو پروان چڑھانے میں معاونت کریں، جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، شمائل، اور تاریخ اسلامی کے مضامین ہیں۔